بنٹوال18/مارچ (ایس او نیوز) وٹل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع پیرووائی علاقے میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر خود اس کے باپ نے متعدد بار عصمت دری کی ہے۔
یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب لڑکی کو جسمانی طور پر نقصان پہنچنے اور اس کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے منگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ وہاں پر طبی معائنے کے دوران لڑکی نے اپنی زبان کھولی اور بتایا کہ گزشتہ تین سال سے خود اس کا پنا باپ اس کے ساتھ زبردستی اور مسلسل جنسی عمل کیا کرتا تھا۔ اس کے بعد پولیس کے پاس باقاعدہ شکایت درج کروائی گئی اور بنٹوال پولیس سرکل انسپکٹر ناگ راج اور سب انسپکٹرونود ریڈی نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔